سعودی عرب میں ادویات لانے کا نیا قانون — کون سی دوائیاں اجازت یافتہ ہیں اور کن کیلئے پرمٹ ضروری ہے؟

السلام علیکم سعودی عرب میں تمام ادویات ممنوعہ نہیں ہیں۔ سعودی عرب میں لانے والی ہر ایک دوائی کا پرمٹ بننا ضروری نہیں ہے یاد رکھیے کہ یکم نومبر سے جو قانون نافذ العمل شروع ہو چکا ہے اس کے اوپر صرف ان ادویات کو اپ نے رجسٹرڈ کر کے لانا ہے جو ممنوعہ لسٹ میں ہیں۔ ڈیکلیئر کر لیجیے ہمیں بہت سارے لوگوں کے میسجز ا رہے ہیں تو یہ پوچھ رہے ہیں کہ عادل صاحب میری پیناڈول ہے میں لا سکتا ہوں کہ نہیں لا سکتا بھائی صاحب بلڈ پریشر کا مریض ہوں میں اپنی دوائی لا سکتا ہوں کہ نہیں لا سکتا بہت سارے سوالات ہم نے سوچا کہ اسی ویڈیو میں ہم جواب دے دیں اپ کو بتا دیں کون سی دوائی اپ لا سکتے ہیں کون سی نہیں۔ پھر بھی پتہ نہیں چل رہا اپ سرچ کیسے کر سکتے ہیں کیا اپ کے پاس طور طریقہ ہے تو یہ اپ جو ہے اس ویڈیو کے توسط سے جان سکیں گے کوشش یہ ہے کہ لوگوں کی پریشانی ختم کی جا سکتی ہے اس لیے بغیر کسی تاخیر کے ویڈیو شروع کرتے ہیں دھیان سے دیکھ لیجئے گا پلیز چیزیں بیان کی گئی ہیں اس کو دوبارہ سے کمنٹ میں نہ پوچھیے گا سب سے پہلے تو یہ جان لیں یکم نومبر سے جو قانون نافذ العمل ہوا ہے اس کے اندر ممنوعہ ادویات کو انے اور سعودی عرب جانے سے پہلے ان کی اپروول لے کے پھر ایئرپورٹ پہ لے کے انا ہے اور یہ کون سی ادویات ہیں ایسی تمام ادویات جو نفسیاتی علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں دماغ کا کوئی بھی مسئلہ ہے کسی بندے کو تو وہ اس کے لیے کوئی دوائی لیتا ہے تو یہ سعودی عرب کی لسٹ میں ممنوعہ ادویات ہیں ڈپریشن کم بندہ ہے اس کو کسی قسم کا کوئی علاج چل رہا ہے دوائی چل رہی ہے تو وہ سمجھ لے کہ میری ادویات سعودی قانون کے مطابق ممنوعہ لسٹ میں ہیں کسی بندے کو نیند نہیں اتی اور اس کے لیے میڈیسن لے رہا ہے یہ ممنوعہ ادویات کی لسٹ میں اتا ہے تو سارے کا سارا لب لباب یہ ہے کہ یہ ساری کی ساری دوائی جس میں کوئی بھی ذہنی سکون نیند آ رام ڈپریشن وغیرہ سے ریلیٹڈ ہے یہ سارے کے سارے سعودی عرب میں منع ہے یہ دوایاں کیونکہ ان کا تعلق منشیات سے منشیات کے اندر بھی یہی مادے ہوتے ہیں یہ ایک سمپل سا کلیا ہے تو یہ لسٹ اگر اپ نے ذہن میں رکھ لی اس کے بعد باقی جو چیزیں ہیں ان کے لیے اپ کو میڈیسن سرٹیفکیٹ یا اپروول بنانے کی ضرورت نہیں ہے اس پہ ہم بعد میں جاتے ہیں پہلے تو یہ بات کر لیجئے کہ اگر کسی کے پاس یہ دوائیاں ہیں ذہنی سکون کی یا اس طرح کی تو وہ کیا کرے اس کے لیے ہم نے اپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اگے ایک ذیلی شاخ ہے اس کی وہ سی ڈی ایس ہے جس میں ڈرگ کنٹرول سیکشن ہے اس کے اوپر اپ نے جا کے ہم نے پرانی ویڈیوز بنا دی ہیں یوٹیوب پہ سرچ کریں گے اپ کو مل جائیں گی ہم کوشش کریں گے اس کا لنک بھی اپ کو اس ویڈیو کے نیچے کہیں دے دیں اس پہ جا کے اپ پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں گے اس کے بعد اپ اپنی جو ادویات ہیں وہ اپلوڈ کریں گے نسخہ بھی ڈاکٹر کا کہ ڈاکٹر نے جو ریکمنڈیشن کی ہے اور وہ ساری چیزیں سبمٹ کرنے کے بعد اپ کی ایپلیکیشن جائے گی اپروو ہونے جب ا جائے گی تو اپ وہ ایپلیکیشن اپروو لیٹر اس کے بعد ڈاکٹر کی پرچی اور وہ ادویات وغیرہ اصل ڈبے کے ساتھ اپ نے لانی ہے خالی ایک پتا نہیں لانا جس پیکنگ میں ہے اس کے ساتھ لانی اپ یہ تمام چیزیں لے کے اپ سعودی عرب ائیں گے جب ایئرپورٹ پہ تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا یہی طریقہ کار یہاں سے جاتے ہوئے اپ نے اپنانا ہے لیکن سعودی عرب سے جاتے ہوئے زیادہ مشکل نہیں ہوتا لیکن اگر دوائیاں ایسی ہیں تو بنا لیں اب یہ ہے کہ کسی بندے کو پتہ نہیں چل رہا کہ میری دوائی کس لسٹ میں اتی ہے تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ لوگ ڈراک سے پوچھ رہے ہیں ایکس کے اوپر کوئی سوال کر رہے ہیں دوائی کا نام لکھ کے سینڈ کرتے ہیں تو ڈروک بھی ان کو بتا رہا ہے اس سے کافی ہیلپ ہو جاتی ہے لیکن اگر کسی کو محض شک ہے کتنا بہترین ہے کہ وہ ڈاکٹر کی جو اس کی پرچی ہے وہ لے اور وہ دوائی اور سارا کچھ اپلوڈ کر دے سی ڈی ایس پہ اور اس کے بعد اس کو اس کا اپروول مل جائے گا یاد رکھیے کہ جتنے دن اپ نے سعودی عرب کے اندر رہنا ہے ہے وہ اتنے ہی دن کی دوائی ہو اس سے زیادہ نہ ہو یعنی فار ایگزمپل اپ عمرے پہ ائیں کتنے دن رہیں گے میکسیمم لمٹ اپ کے پاس تین مہینے کی ہے تو تین مہینے سے دوائی زیادہ نہ ہو لیکن اگر اپ کی بکنگ اور اپ کی ریٹرن ٹکٹ کہہ رہی ہے کہ اپ کی واپسی 21 دنوں ہ بعد ہو جائے گی تو پھر اپ کے پاس 30 دن کی دوائی نہیں ہوئی چاہیے اپ کے پاس 21 دن کی دوائی ہی ہونی چاہیے ان سیف سائڈ یہ چیزیں اپ کو سمجھ اگئی اب کسی کے پاس بھائی صاحب بلڈ پریشر کی دوا ہے یا اپ کو کسی قسم کی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے اپ نے کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں بنوانا کوئی کہتا ہے جی مجھے دل کا مسئلہ ہے میں اس کے لیے خون پتلا کرنے کی دوائی کھاتا ہوں اپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے بھائی اپ لائیں کھائیں کوئی کہتا ہے میرے گھٹنوں میں درد رہتی ہے میں اس کے ریلیٹڈ کھاتا ہوں تو بھائی صاحب کوئی مسئلہ نہیں ہے اپ اب وہ دعائیں اپنی کھائیں اسی طرح کسی کو کڈنی کا کوئی مسئلہ ہے یا اس سے ریلیٹڈ یعنی وہ دماغ کا مسئلہ نہیں ہے وہ ممنوع ائٹمز میں نہیں ہے تو اپ اس کو لے کے ائیے اپ کو کسی پہلے سے اپروول کی ضرورت نہیں ہاں اپ نے کرنا یہ ہے کہ جو بھی دوائی لا رہے ہیں صرف اتنی ہی لائیے جتنی وہ سعودی عرب میں اپ نے قیام کرنا ہے اور اس میں وہ اپ کی دوائی پوری رہے اور اپ ڈاکٹر کی ہدایات اور اس کا نسخہ ساتھ ضرور لے کے ائیں کہ یہ ڈاکٹر ہے اس نے مجھے یہ میرے لیے تفویض کیا ہے اور میں اس کی ہدایات پہ یہ کھا رہا ہوں اپ کے پاس چاہے وہ جو بھی دوائی ہے وہ اصل ریپر کے ساتھ ہونی چاہیے یہ سمپل سا فارمولا ہے اسان کر کے چیزوں کو کھول کے رکھ دیا اپ کے سامنے امید کرتا ہوں کہ وضاحت ہو گئی ہوگی ویڈیو اگر اپ کو سمجھ اگئی ہے دوسرے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیجئے تاکہ سعودی عرب میں کسی بھی ویزے پہ انے والے افراد جو ہیں وہ دقت اور پریشانی کا سبب ان کو نہ بنے

Scroll to Top